نو منتخب صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے



اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے متعدد بار غیر ملکی میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کروایا لیکن کیا بھارت صحافیوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر لے کر جائےگا؟

ان کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرل پرشہری آبادیوں کو نشانہ بنارہا ہے اورعالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ اقوام متحدہ کے آبزرورکو بھی بھارت محدود کرکے رکھتا ہے تاکہ وہ سچ نہ دیکھ سکیں۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر آئندہ ہفتے پاکستان آرہے ہیں ان کے سامنے بھی پاکستان کامؤقف رکھا جائے گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتے ہیں اور پاکستان نے بنگلہ دیش میں نئے سفیرکی تعیناتی بھی کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کےساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں۔ بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سےدیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزغیر ملکی میڈیا نے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چری کوٹ کا دورہ کیا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا کو بھارتی گولہ باری سے متاثرہ علاقے دکھائے گئے۔ بھارتی فوج کے مارٹر گولوں اور کلسٹر بموں سے متاثرہ علاقے بھی صحافیوں کو دکھائے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 2015 سے اب تک بھارت 11 ہزار 815 بارسیزفائرکی خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔ہندوستان رواں سال لائن آف کنٹرول پر 1744 خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔ بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پے درپے اشتعال انگیزیوں میں 14 معصوم شہری شہید اور 135 زخمی ہوئے۔ شہداء میں 5 بچے، 5 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ زخمیوں میں 36 بچے، 44 خواتین اور 55 مرد شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں