کراچی: سیلون اور بیوٹی پارلر سے وابستہ خواتین کا احتجاج

کراچی: سیلون اور بیوٹی پارلر سے وابستہ خواتین کا احتجاج

کراچی: شہر قائد میں سیلون اور بیوٹی پارلرز سے وابستہ خواتین نے کاروبار کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔

خواتین کا مطالبہ تھا کہ دیگر کاروباروں کی طرح انہیں بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: فنی سرگرمیاں ٹیکنالوجی کے ذریعے بحال کرنے کیلئے الحمرا آرٹس کونسل ان ایکشن

کراچی پریس کلب کے سامنے کیے گئے احتجاج میں سیلون اور بیوٹی پارلر سے وابستہ خواتین کا کہنا تھا کہ طویل  بندش سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان بیوٹی یونٹی کے عنوان سے  مظاہرے میں سیلون  اور بیوٹی پالرز سے وابستہ خواتین نے  حصہ لیا۔ معروف ماڈل اور بیوٹیشن نادیہ حسین کا مظاہرے میں کہنا تھا کہ دیگر کاروباروں کی طرح  انہیں بھی ایس او پیز کے تحت کام  کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں میٹل آرٹ کے نمونے بنانے والا انوکھا آرٹسٹ

مظاہرے میں شریک خواتین  نے کہا کہ نہ صرف سیلون بلکہ کاسمیٹک تیار کرنے والی کمپنیاں بھی خسارے میں ہیں۔ عوام کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے جلد از جلد سیلون کھولنے کی اجازت دی جائے۔

پاکستان بیوٹی یونٹی میں شریک خواتین  کا کہنا تھا کہ کورونا وبا میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن کا خاتمہ اور انہیں  کام کرنے کی اجازت دی جائے۔


متعلقہ خبریں