لکی مروت سے مبینہ خودکش حملہ آور سمیت دو دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی: پڑوسی ملک کا تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے لکی مروت سے مبینہ خودکش حملہ آورکو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کا گروپ بڑے حملے کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم بروقت کارروائی سے انہیں ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پرکی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی پولیس نے نورنگ لکی مروت میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور چاردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ صدیق اللہ اور نعمت اللہ نامی ملزمان کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے۔ ان میں سے ایک کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ خودکش حملہ آور ہے تاہم اس کے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق فرارہونے والے دہشت گردوں کے نام امجد اور بختاور ہیں جو اپنے ٹھکانے پر کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں