بلاول ایوان میں تقریر کے بعد سب کو لیکر فرار ہوگئے، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں تقریر کے بعد کورم کی نشاندہی کی اور سب فرار ہوگئے۔ ایوان سے فرار نے ثابت کردیا کہ پرچی کی سیاست کیاہوتی ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ آج تو بلاول بھٹو نے کمال کردیا، اتنا خوف کہ جواب سننے کے بغیر ایوان سے گئے۔ بلاول بھٹو کو علم تھا کہ ایوان میں جواب کے لیے کوئی موجود ہے، لیکن ہمت نہ ہوسکی۔

مراد سعید نے کہا کہ یہ کیا جمہوریت ہے کہ جواب کے لیے آپ نودو گیارہ ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سرگرمیوں کوآپ نے کبھی بحث کا حصہ کیوں نہ بنایا؟۔ ریمنڈ ڈیوس کو جس نے بھیجا ان کا قوم کوپتہ ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کےخلاف احتجاج کرنیوالوں پر لاٹھی چارج کیاگیا۔ ڈرون حملوں سے متعلق آصف زرداری نے کچھ نہیں کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سندھ میں کیا کچھ ہو رہاہے اس پر بلاول بھٹو بات نہیں کرتے ہیں۔ وکی لیکس نے کیا انکشاف کیا آصف زرداری جانتے ہیں۔ ڈروں حملوں پر امریکہ نے حیرت کا اظہار کیا۔ آصف زرداری امریکہ سے کہتےہیں ڈرون چلنے دو ہم سنبھال لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کے بیان کو بھارت نے ہمارے خلاف استعمال کیا۔ گزشتہ روز بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں صرف نیب ہی نیب تھا۔

مزید پڑھیں: حکومت کلبھوشن یادیو کو این آر او دے رہی ہے، بلاول

مراد سعید نے کہا کہ جے آئی ٹی میں جو باتیں سامنے آئیں ان پر بلاول کوخوف ہے کیونکہ اس میں والد کا نام ہے۔ بلاول بھٹو کو علم نہیں کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔

وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ کراچی میں بارش ہوتی ہے تو نقصانات کاپتہ چل جاتاہے۔ کراچی میں بارش سے مسائل پر بلاول کہتے ہیں جب بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ جمہوریت میں سوالات پوچھے جاتے ہیں اور ہم جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ آج پاکستان کو امن و سیاحت کے نام سے پوری دنیا میں جانا جا تا ہے۔ بلاول کے والد کو چینی پر سبسڈی ملی، انھوں نے چینی چورکس کو کہا؟

وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج پاکستان کی پہچان امن اور ترقی ہے۔ سندھ سے گندم کی ریکوری ہوئی تو چوری کا الزام کس پر ہوگا؟  جزا سزا کانظام ہوگا،اپوزیشن میں ہو یا حکومت احتساب سب کا ہوگا۔

مراد سعید نے کہا کہ کراچی کا حال کس کےدور میں ہوا؟ان کو جواب دینا ہوگا۔ عمران خان کی کوئی شوگر مل نہیں ہے۔ اب بھی پیش کش کرتا ہوں ایوان سے آپ بھاگ جاتے ہیں، ٹی وی پر ہی بیٹھ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں