حریم شاہ اور فاروق ستار کی ملاقات، اصل کہانی



اسلام آباد: ٹک ٹاک گرل حریم شاہ اپنی اور فاروق ستار کی ملاقات کی اصل کہانی سامنے لے آئی ہیں۔

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا فاروق ستار ملنے کے لیے خود میرے پاس چل کر آئے تھے، میں ان سے ملنے کے لیے نہیں گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے نئی ویڈیو کس جگہ بنائی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی

تفصیلات بتاتے ہوئے حریم شاہ نے کہا  کہ فاروق ستار نے مجھے کہا تھا کہ کہ جب آپ کراچی آئیں گی تو میں آپ کی مہمان نوازی کروں گا۔

ٹک ٹاک گرل نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی مجھ سے ملنا چاہتا ہے، مجھ سے ملنے کا شوق رکھتا ہے تو میں کیسے غلط ہو گئی؟ انہوں نے کہا کہ میں تو فاروق ستار کے پاس نہیں گئی نہ ہی میں نے انہیں کال کی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جو بھی مجھ سے ملنے کی خواہش ظاہر کرے گا میں اس سے ملوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’حریم شاہ اگر وزیراعظم کی کرسی پر وڈیو بناسکتی ہے تو میں بھی عمران خان سے ملناچاہتا ہوں‘

حریم شاہ نے کہا کہ آج تک میں نے جن شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک یا تصویر لی وہ زبردستی نہیں بنائی گئی، ہمیشہ دوسری پارٹی کی رضامندی سے ہی بنی ہیں یہ تصویریں اور ویڈیوز۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بھی کسی ایک شخص سے نہیں ملی جو مجھے ملنے سے گریز کرتا ہو کیونکہ یہ میری عزت نفس کے خلاف ہے۔

اویس منگل والا اور شفا یوسفزئی سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ جو مجھ سے ملنے کا شوق رکھیں گے میں ان سے ضرور ملوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ٹک ٹاک گرل نے کہا کہ میں تو حقیر اور ناتواں سی لڑکی ہوں اس لیے اپنی مرضی تو کسی پہ مسلط نہیں کر سکتی، فاروق ستار ایک طاقتور شخصیت ہیں ان کی اجازت کے بغیر میں کیسے کچھ کر سکتی ہوں۔


متعلقہ خبریں