پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکہ، 16 افراد زخمی

پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکہ، 15 افراد زخمی

فوٹو: نمائندہ ہم نیوز


کرم ایجنسی: پاکستان کے قبائلی ضلع کرم ایجنسی کے  مرکزی شہر پاراچنار کے طوری بازار میں دھماکے سے16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کو پاراچنار ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال16 زخمیوں کو لایا گیا ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔ بم ناکارا بنانے والی ٹیم بھی پہنچ گئی ہے۔

پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر دیا ہے اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سبزی والی ریڑھی میں نصب کیا گیا تھا۔

 


یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
متعلقہ خبریں