پنجاب حکومت کی چکوال کے حکومتی ارکان پر خصوصی نوازشات


لاہور: پنجاب حکومت کی ضلع چکوال میں حکومتی ارکان کے حلقوں پر خصوصی نوازشات جاری، اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کیلیے قواعد و ضوابط میں ترامیم کر دی گئیں۔

ہم نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق قواعد میں ترامیم کے بعد 1 ارب 20 کروڑ کے فنڈ سے سوئی گیس کے منصوبوں کی تکمیل ہو گی۔

دستاویزات کے مطابق اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کیلیے قوائد ضوابط میں ترامیم کر دی گئیں۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے قوائد و ضوابط میں ون ٹائم ریلیکسیشن دی گئی ہے

دستاویزات کے مطابق سوئی گیس کے منصوبے وزیر اعظم کے صوابدیدی فنڈ سے مکمل کیے جاتے ہیں۔ پنجاب حکومت نے قواعد میں ترامیم کر کے وفاق کے منصوبوں کو مکمل کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ نئے مالی سال میں جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ‘

دستاویزات کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی گائیڈ لائن میں سوئی گیس کے منصوبے مکمل نہیں کیے جا سکتے۔

ہم نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ  کے اعتراضات کے باوجود فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کے اعتراضات کے مطابق کمیونٹی ڈویلپمینٹ پروگرام کے تحت سوئی گیس کی فراہمی نہیں کی جا سکتی۔

چکوال میں پی ٹی آئی کے ایک ایم این اے اور دو ایم پی اے سمیت ایک ق لیگی رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔

رابطہ کرنے پر ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چکوال کے سوئی گیس کے منصوبے پر مشاورت کے بعد منظوری دی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور سیکرٹری خزانہ کی مشاورت سے عوامی منصوبے پر فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔

رابطہ کرنے پر ترجمان پی اینڈ ڈی بورڈ نے بتایا کہ شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی یا ترامیم نہیں کی گئیں


متعلقہ خبریں