اقوام متحدہ: پاکستان، اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ صدر منتخب


نیویارک: پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اورسماجی کونسل کا متفقہ طورپرصدرمنتخب ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کی ریاستی دہشت گرد پالیسیاں بے نقاب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی مرتبہ منتخب ہوا ہے۔ اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہہے۔

پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کونسل کی صدارت کریں گے۔ منیراکرم پہلے 2005 میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف دو سفارتکارایک سے زیادہ مرتبہ اس اہم عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا بھارت سے انسداد دہشتگردی قوانین پر نظر ثانی کا مطالبہ

منیراکرم نے اپنے پہلےخطاب میں پاکستان کی بطورصدر ترجیحات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کواس وقت کئی مسائل درپیش ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ کورونا کےعالمی معیشت اورصحت پراثرات اہم مسائل ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بیرونی تسلط اورمقبوضہ علاقوں میں محصوراقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

دنیامیں بھوک و افلاس پھیلنے کا خدشہ، اقوام متحدہ کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق منیر اکرم نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کی تمام ممالک تک رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے پہلے صدارتی خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےعالمی اقتصادی ویژن کوفروغ دیں گے۔


متعلقہ خبریں