کرکٹر محمد عامر دورہ انگلینڈ کیلیے روانہ

مجھے نکالنے کی اصل وجہ کارکردگی نہیں ہے، محمد عامر کا دعویٰ

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر اور اور مساجر محمد عمران انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ 

کرکٹرمحمد عامر کے انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گےاور ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں وہ قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر محمد عامر کی دوسری کورونا رپورٹ بھی منفی آنے کے بعد ان کی انگلینڈ روانگی کا شیڈول فائنل کیا تھا۔

گزشتہ روز پی سی بی کا کہنا تھا کہ فاسٹ باوَلر محمد عامر کل انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ محمد عامرکے انگلینڈ پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ اس دوران محمدعامرسیلف آئیسولیشن میں رہیں گے۔

پی سی بی کے مطابق دوٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں محمد عامر قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے کی گزشتہ ہفتے پی سی بی نے کہا تھا کہ اسکواڈ میں شمولیت کر پانے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

ٹیم منیجمنٹ کی درخواست پر پی سی بی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں مساجر کی ذمہ داریاں نبھانے والے محمد عمران کو انگلینڈ بھیجنے کی منظوری  بھی دے دی تھی۔

مزید پڑھیں: دورہ انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کا سلسلہ جاری

پی سی بی  نے کہا تھا کہ محمد عامر اور محمد عمران کو پروٹوکول کے مطابق روانگی سے قبل کوویڈ19 کے 2 منفی ٹیسٹ آنا لازمی ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد عامر کےانگلینڈ میں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی صورت میں وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا جائے گا۔

دوسری جانب پی سی ب ی نے کہا تھا کہ شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی میں اگست کے دوسرے ہفتے تک تاخیر ہے کیونکہ بھارت میں 31 جولائی تک سفری پابندیوں کے باعث شعیب ملک کی فیملی ری یونین بھی تاخیر کا شکار ہے۔

پی سی بی کے مطابق شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کی صورت میں اسکواڈ سے ایک کھلاڑی کو ریلیز کردیا جائے گا۔

دریں چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا تھا کہ حارث روَف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے۔ حارث روَف کی جگہ ٹیم میں محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں