پورٹ قاسم اتھارٹی کے منافع میں دو سال کے دوران ریکارڈ اضافہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پورٹ قاسم اتھارٹی کے منافع میں گزشتہ دو سال کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جب کہ گوادربندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغازہوچکا ہے۔

وزیراعظم کی گیس سے متعلق حقائق مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کرنے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وزارت بحری امور سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتائی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ گوادربندرگاہ مستقبل میں ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہوگی۔

انہوں نے گوادربندرگاہ سے جڑے تمام منصوبوں کی جلد تکمیل یقینی بنانےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام فریقین سے مستقل مشاورت یقینی بنائی جائے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیوں اور کن شرائط کے تحت کھولی جارہی ہے؟عائشہ پاشا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے متعلق مؤثرترجیحات اورٹائم لائنز متعین کی جائیں۔

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی زیدی نے وزارت کی 22 ماہ کی کارکردگی پربریفنگ بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ ورثےمیں ملنے والے مسائل اورمشکلات کے باوجود کئی نئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس کو بلیو اکانومی کے مجوزہ روڈ میپ پرعملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ روڈ میپ پرعمل درآمد سے روزگار، سیاحت اور قابل تجدید توانائی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو جامع شپنگ پالیسی2019 کی بدولت سرمایہ کاروں کوسہولیات کی فراہمی سے بھی آگاہ کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان جے آئی ٹیز پر ازخود نوٹس لیں، علی زیدی

ہم نیوز کے مطابق بریفنگ میں گوادربندرگاہ سے جڑے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے بھی آگاہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں