پنجاب: آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا


لاہور: پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید دو روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ صوبہ پنجاب میں اس طرح گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آج آٹے کی قیمت میں مزید دو روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے جب کہ چند روز قبل بھی تین روپے فی کلو کا اضافہ ہوا تھا۔

آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت فی من دو ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری اس وقت مارکیٹ میں چھ ہزار 500 روپے کی فروخت ہو رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں گندم اور آٹے کے حوالے سے سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب کی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں لیکن عام آدمی کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔

گندم: برآمد پر پابندی، درآمد کی اجازت

وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں گندم برآمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی شعبے گندم درآمد کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔

اس فیصلے کے متعلق بھی یہی باور کرایا گیا تھا کہ ملک میں گندم کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں