امریکی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون: صورتحال پر تبادلہ خیال

امریکی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون: صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان عالمی اورعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔

امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے؟ٹرمپ

ہم نیوز کے مطابق دونوں عالمی رہنماؤں کے درمیان بات چیت ٹیلی فون پر ہوئی۔ امریکی صدر نے سعودی ولی عہد کو فون کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے فون پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی اوران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔

ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پتے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے۔ وہ اسپتال میں تیزی سے روبصحت ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انڈوسکوپی سرجری کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ہوئی  ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز ڈاکٹروں کی ہدایت پر مزید کچھ دن اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

پاکستان 2030 تک خطے کی تیسری بڑی معاشی قوت ہوگا، محمد بن سلمان

خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے منگل کو منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس کی صدارت اسپتال ہی سے کی تھی۔


متعلقہ خبریں