پشاور کے علاقے متنیٰ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق


پشاور: پشاور کے علاقے متنی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں شہزاد، فاروق اور عثمان شامل ہیں۔

ڈی ایس پی عبدالسلام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے متنیٰ کے علاقے گلزار چوک کے قریب پیش آیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تین روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شاہدرہ میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایس ایچ او معطل

آئی جی اسلام آباد نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او بہارہ کہو کو معطل کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق تھانہ بہارہ کہو پولیس اطلاع ملنے کے باوجود جائے وقوع پر وقت پہ نہیں پہنچی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آباد سے فوری طور پرانکوائری رپورٹ طلب کی۔


متعلقہ خبریں