ملک کے کئی حصوں میں آج بارش کا امکان

ہوشیار: جمعہ سے پیر، سندھ اور بلوچستان میں بارش کی پیشنگوئی

فائل فوٹو


اسلام آباد:  محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ، وسطی و زیریں بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نارووال، سیالکوٹ، گوجرا نوالہ اور  پوٹھوہار میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ کراچی، ٹھٹہ ،بدین، تھر پارکر، مٹھی اور عمر کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی دنیا کیلئے سب سے بڑا چیلنج قرار

محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد ، پشاور، مردان، بونیر اور کرم میں بارش متوقع ہے۔ خضدار، تربت، آواران اور لسبیلہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت میں  کمی واقع ہو گئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور اور صدر کے اطراف میں بھی بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک، کہیں کہیں بارش برسے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکو ٹ، گجرات، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان تھا جب کہ کراچی، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

ادارے کی جانب سے دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

قبل ازیں شہر قائد میں ایک مرتبہ پھر ابر رحمت برسنا شروع ہو گیا، ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

ہم نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہو گیا۔


متعلقہ خبریں