ملائیشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا


کوالالمپور: سول ایوی ایشن اتھارٹی ملائیشیا نے 18 پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے ملائیشیا میں کام کرنے والے 18 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس درست قرار دے دیئے جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائیشیا نے تمام گراؤنڈ کیے گئے پاکستانی پائلٹس کو بحال کر دیا۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر سول ایوی ایشن اتھارٹی آف ملائشیا نے پائلٹس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ دیگر ممالک کی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی ملائیشیا نے بھی پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو خط لکھا تھا۔

سی اے اے نے پائلٹس جعلی لائسنس رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے ایوی ایشن ڈویژن کو خلیجی ، ایشیائی اور افریقی ممالک نے خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق دنیا کے دس ممالک کی جانب سے بھیجے جانے والے خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کریں۔

ہم نیوز کے مطابق ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے دس ممالک نے 176 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کے لیے خط لکھا جبکہ ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے ہم نیوز کے استفسار پر بتایا تھا کہ 166 پائلٹس کے لائسنسوں کی توثیق کردی گئی ہے۔

انکوائری میں 658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں، وزیر ہوابازی

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے اسی ضمن میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں بتایا کہ دس پائلٹس کے لائسنس کی توثیق تیکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیربرائے ہوا بازی غلام سرور نے آٹھ جولائی 2020 کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سول ایوی ایشن میں جعلی اسناد کی انکوائری میں 658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں ان کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے بتایا تھا کہ 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی نکلیں جبکہ 26 پائلٹس نےغلط امتحانات دیے تھے۔

وفاقی وزیرغلام سرور کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اداروں کوٹھیک کررہی ہے اور ہم اصلاحات کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یورپی ایوی ایشن نے 2008 میں بھی فضائی آپریشن معطل کیاتھا۔

وزیر ہوا بازی نے 262 پائلٹس سے متعلق غلط بیانی کی، سیکرٹری پالپا

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ایوان کو بتایا تھا کہ  یورپی یونین کی جانب سے عائد کردہ پابندی کے خلاف جلد اپیل میں جائیں گے۔


متعلقہ خبریں