پنجابی فلموں کی ملکہ انجمن 65 برس کی ہو گئیں


اسلام آباد:  ماضی کی معروف اداکارہ اور پنجابی فلموں کی ملکہ اداکارہ انجمن شاہین  65 برس کی ہو گئیں۔

ماضی کی اداکارہ نے اپنی اداکاری اور رقص سے لاکھوں فلمی شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ پنجابی فلموں میں دبنگ کردار نبھانے والی اور سلطان راہی کے ساتھ  ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی انجمن نے اپنے منفرد کرداروں سے خوب شہرت حاصل کی۔ اداکار سلطان راہی کے ساتھ ان کی جوڑی نے بہت مقبولیت حاصل کی۔

گزشتہ برس اداکارہ انجمن شاہین اور فلم پروڈیوسر وسیم علی عرف لکی علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ اس سال فروری میں  خبریں گردش کرنے لگیں کہ وسیم علی نے انجمن کو ایک طلاق دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ انجمن کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں

تاہم  اداکارہ نے طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھی کہ وہ فروری میں اپنے شوہر کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انجمن اور لکی علی گزشتہ برس جون میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

وسیم علی نے اداکارہ کو بطور حق مہر دو کروڑ روپے، ہنڈا کار، دو کنال کا گھر اور اسلام آبادد کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 20 پلاٹس دیے تھے۔

یاد رہے کہ انجمن کی پہلی شادی مبین ملک کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ ملک سے باہر چلی گئی تھیں، لیکن شوہر کے قتل کے بعد انہوں نے دنیا کی رونقوں سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، ایک طویل عرصے کے بعد اپنی تصاویر کے ذریعے وہ سامنے آئی ہیں۔


متعلقہ خبریں