آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی حصوں میں ہونے والی برف باری اور دو روز تک  جاری رہنے والی بارشوں سے بیشتر علاقوں میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 19،کراچی میں29، لاہورمیں23، پشاور میں19 اورملتان میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،پشاور،پسرور،مالا کنڈ ڈویژن،ہزارہ،کشیر،بلتستان اور فاٹا سمیت دیگر علاقوں ہونے والی بارش سے ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ گیا ہے۔

گلیات اور مری میں ہونے والی غیرمتوقع بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاح بڑی تعداد میں وہاں کا رخ کررہے ہیں۔

ٹھنڈے ٹھار موسم کو انجوائے کرنے کے لئے کافی،چائے اور قہوہ کے استعمال میں غیر معمولی دیکھنے میں آیا ہے۔

شدید بارشوں کے باعث چھتریاں اور رین کوٹ فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چمک اٹھا ہے۔


متعلقہ خبریں