سندھ: کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق، 917 متاثر

کراچی: ملیر میں 44 گھروں کے اطراف اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ کورونا کے مزید 917 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار800 ہو گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2110 تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 199 مریض زیر علاج ہیں جب کہ ایک لاکھ 3 ہزار 491 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 499 کیسز رپورٹ ہو گئے ہیں جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 84 ہزار300 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے 428 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ وبا سے متاثرہ 67 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔


متعلقہ خبریں