موٹر وے کی سرویلنس کیلئے ڈرونز استعمال ہوں گے، فواد چودھری

وفاقی کابینہ: تھریٹ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد:  وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ بہت جلد ڈرون پالیسی بنائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں 30 ڈرونز ٹڈی دل اسپرے کیلئے استعمال کیے جائیں گے،  ٹڈی دل کے خلاف ڈرونز ہر اول دستہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے کی سرویلنس کے لئے ڈرونز استعمال ہوں گے جس سے پٹرول کی بچت بھی ہو گی۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کی روک تھام کیلئے ڈرونز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں