سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 1550روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 850 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں
10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 1894روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2ہزار 100روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17ہزار300روپے کا ہوگیا تھا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار800روپے اضافہ ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 565روپے ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے دو دن پہلے کہا تھا کہ مارکیٹ میں 10گرام سونا ایک ہزار 286روپے اضافے کے ساتھ 98ہزار 594روپے ہوگیا۔

تین روز قبل مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 1929 روپے اضافے 97 ہزار 308 روپے کا ہو گیا تھا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت نے ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑ دیئے

خیال رہے کہ  معاشی تھنک ٹینک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا نے پاکستان سمیت عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسی وبا سے عوام کا تحفظ اور اقتصادی سرگرمیوں کے درمیان توازن ہے۔ معاشرے کے انتہائی پسماندہ طبقات کو امداد کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے حکومت کا احساس پروگرام کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انتہائی مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام میں توسیع کی ضرورت ہے۔

انہوں کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں راعات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ حکومت غریب عوام کو سستی رہائش فراہم کرنا چاہتے ہے۔


متعلقہ خبریں