خیبر پختونخوا: کالجز میں بی اے ،بی ایس سی پروگرام ختم کر دیا گیا

پنجاب: اب کوئی بی اے، بی ایس سی نہیں کر سکے گا

فائل فوٹو


پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے کالجز میں بیچلر آف آرٹس(بی اے) اور بیچلر آف سائنس(بی ایس سی) پروگرامز کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام کالجز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس کے مطابق نئے داخلے بی ایس پروگرام میں کیے جائیں گےجبکہ صوبے کے 128 کالجز میں 4 سال کا بی ایس پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطاابق  بی ایس پروگرام کے بعد بی اے، بی ایس سی کا سال کا پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہائیر ایجوکشن کمیشن نے سال 2020 تک بی اے ،بی ایس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں محکمہ تعلیم پنجاب نے بھی دو سالہ بی اے اور  بی ایس سی کی ڈگری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ ہائرایجوکیشن نے مذکورہ ڈگریاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو ہدایت کی تھی کہ بی اے بی، ایس سی کی جگہ نئی اور جدید دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا آغاز ہو گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا 15 ستمبر سے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

ایسوسی ایٹ ڈگری میں طلبا جنرل مضامین کی جگہ اسپیشلائزڈ مضامین رکھ سکیں گے اور مختلف مضامین پر مشتمل بی اے کے بجائے سپیشلائزڈ سبجیکٹ پر ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کریں گے۔

ٹیکنالوجی، انڈسٹری، تعلقات عامہ سے متعلق اسپیشلائزڈ مضامین بھی ڈگری کا حصہ ہوں گے جن میں طلبا کوتعلیم دی جائے گی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے تحت طلبا کو نمبرز کے حصول کیلئے پریکٹیکل ٹریننگ کرنا ہونگی اور کوارڈی نیٹرز بھی رکھنا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں