مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ 369 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری


مانچسٹر: تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی بلے بازی جاری ہے۔

مانچسٹر کے میدان پر ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا۔ انگلینڈ کی چار وکٹیں صرف 122 رنز پر گر گئیں جس کے بعد میزبان ٹیم نے محتاط انداز اپنایا۔

اولی پاپ اور جوز بٹلر نے 141 رنز کی شراکت داری قائم کی، پاپ نے 91 اور بٹلر نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جاانب سے کیمار روچ نے چار انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گیبریل اور چیز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس 66،بلیک ووڈ 55 اور کپتان جیسن ہولڈر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ تین جبکہ اسٹوکس، بیس اور ووکس دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں