آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ


راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جموں و کشمیر کے صحافیوں کے وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے بھی ملاقات کی۔

صحافیوں کے دورے کے دوران انہیں بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا جبکہ صحافیوں کو بھارتی فورسز کے مقامی آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے صحافیوں نے 5 اگست کے بھارتی غیر قانونی اقدام کے تناظر میں ملاقات پر اظہار تشکر کیا۔

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پانچ اگست کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے وزارت پارلیمانی امور کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائی جائے گی۔

یوم الحاق پاکستان:کشمیریوں کو ان کا حق دلانےکیلئےلڑتے رہیں گے، وزیراعظم

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور صدر مملکت کو فوری طور پر سمری ارسال کرے۔

ذرائع کے مطابق پانچ اگست کو ہونے والے خصوصی اجلاس میں کشمیر کے ایک نکاتی ایجنڈے پر غور ہو گا۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزارت پارلیمانی امور سے مظفرآباد میں اجلاس بلانے کے حوالے سے بھی رائے مانگ لی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اجلاس مظفر آباد میں منعقد ہو۔


متعلقہ خبریں