امریکی سائنسدان انتھونی فاوچی دسمبر تک کورونا ویکسین آنے کیلیے پرامید 


واشنگٹن: امریکی سائنسدان انتھونی فاوچی نے دسمبر تک کورونا وائرس کی ویکسین کے آنے کی امید پھر ظاہر کر دی۔

ڈاکٹرانتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ دسمبرتک کسی ایک ویکسین کومحفوظ قرار دیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد

انہوں نے مزید کہا کہ 2021 کے کچھ  ماہ تک ویکسین تمام لوگوں کے لئے میسر نہیں ہوگی تاہم 2021 کے کچھ  ماہ بعد کورونا ویکسین وسیع  پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

ڈاکٹر انتھونی فاوچی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی حالیہ کورونا پریس کانفرنس سے خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی دوری اختیار کرنے کا کہہ رہے ہیں

امریکی سائنسدان کا کہا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ابھی کئی سوالات کے جوابات باقی ہیں، دسمبر تک ہونے والی تحقیق سے امید ہے کچھ جوابات مل جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرلی

دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ایک ہزار سے زائد افراد پر ویکسین کا ٹرائل کیا گیا اور ویکسین نے اینٹی باڈیز تیار کیے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا ویکسین کی تحقیق میں کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

برطانیہ نے دو کمپنیوں سے کورونا وائرس کی ویکسین حاصل کرنے کا معاہدہ طے کرلیا جس کے تحت دونوں کمپنیاں برطانیہ کو نو کروڑ ڈوزز فراہم کریں گی۔

کورونا ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں میں بائیوٹیک، فائزر اور فرنچ کمپنی والنیوا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کرلی

آکسفورڈ یونیورسٹی ویکسین سے دس کروڑ خوراکوں کا معاہدہ اس کے علاوہ ہے جسے آسٹر زینیکا کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔

ابھی تک یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا،، کہ ان تجرباتی ویکسینز میں سے کون سی کام کرے گی۔


متعلقہ خبریں