کراچی، تھانہ گلبہار میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام



کراچی پولیس نے تھانہ گلبہار میں دستی بم حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ 

تھانہ گلبہار پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا، پولیس حکام کے مطابق تین سے چار ملزمان نے تھانہ پر کریکر حملہ کیا۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق کریکر پھٹنے سے قبل ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: ہرات میں افغان فورسز کی بمباری سے 20 افراد ہلاک

ہم نیوز کے ذرائع کے مطابق تھانہ گلبہار کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمرے خراب تھے جس کی وجہ سے ملزمان کی فوٹیج نہیں بن سکی تاہم مختلف پہلووں سے اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پرموجود ہیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں