ریلوے کا عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

عمران خان کو قائل کرنا شیخ رشید کے لیے امتحان ہو گا؟

لاہور:  ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید اسپیشل ٹرینیں چلانے سے متعلق شیڈول کی حتمی منظوری وزیر ریلوے شیخ رشید دیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں میں بھی ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد اور 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ ہو گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین 28 جولائی کو دن 11 بج کر 45 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہو گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 29 جولائی دن 11 بجکر 45 منٹ پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ گی جبکہ تیسری عیدا سپیشل ٹرین 30 جولائی شام 6 بجے کے بعد کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہو گی ۔

ذرائع کے مطابق چوتھی عید اسپیشل ٹرین 30 جولائی کو شام 4 بجے راولپنڈی سے ملتان کےلیے روانہ ہو گی


متعلقہ خبریں