عید کے بعد اپوزیشن حکومت سے نجات کی حکمت عملی اپنائے گی، احسن اقبال

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ن لیگ کی نشستیں کم کی گئی تھیں، بائیس کروڑ مشین کی ڈرائیونگ سیٹ پر اناڑی پر بٹھا دیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے بغیر مضبوط معیشت ممکن نہیں، حکومت کی پالیسیاں ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور مسائل کی جڑ کا نام پی ٹی آئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے بعد اپوزیشن حکومت سے نجات کی حکمت عملی اپنائے گی۔

احسن اقبال نے کہا کہ آج سے 2 سال قبل پاکستان کے مینڈیٹ کو چرایا گیا، 2013 میں دہشت گردی، لوڈشیڈنگ اور بیمار معیشت تھی. اسی پر مسلم لیگ نے اپنا منشور تیار کیا اور تینوں وعدے پورے کئے۔

انہوں نے کہا کہ  2018 تک توانائی کا بحران، دہپشت گردی کا خاتمہ اور معاشی کی بحالی کا وعدہ پورا کیا، توقع یہی کی جا رہی تھی کہ مسلم لیگ ن ہی برسراقتدار آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عوام کا مینڈیٹ چرایا، اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل توڑا اور فاشسٹ ریاست بنایا جاتا ہے تو ملک ترقی نہیں تباہ ہوتا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ملک میں سارے مافیا حکومت کے ہاتھوں مفادات کےلئے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سو ارب روپے کے نئے منصوبے سفید ہاتھی ہوں گے، دیا میر منصوبہ فوڈ سکیورٹی کا منصوبہ ہے یہ منصوبہ بھی نیلم جہلم کی طرح بن جائےگا۔

پنجاب کی تباہی دیکھ کر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، احسن اقبال

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون جو سی پیک کا اہم منصوبہ ہے، اس کےلئے سالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے چاہئیے مگر حکومت نے بجٹ میں اس کےلئے چھ ارب روپے رکھا ہے، اتنی رقم سے یہ منصوبہ 196 سالوں میں ختم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ویژن قیادت و صلاحیت اعتماد و فیصلہ سازی کا بحران ہے، حکومت نے لوگوں کو دو ایمنسٹی سکیم دی جو ناکام ہو گئی۔


متعلقہ خبریں