درست احتساب ہو تو بلاول کو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا ہوگی، مراد سعید


اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ درست طریقےسے احتساب ہوا تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو اکسفورڈ یونیورسٹی کی فیس بھی واپس کرنا پڑے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ  بلاول بھٹونے پریس کانفرنس میں سلیکشن کی بات کی۔ جس کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہو وہ جمہوریت کیا جانے۔ عمران خان 22 سال کی جدوجہد کے بعد منتخب ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کومخصوص علاقے کی جماعت بنادیا ہے۔ بلاول بھٹوکوتاریخ کاعلم نہیں۔ خواجہ آصف نےامریکامیں کہاہم بڑےلبرل ہیں۔ زرداری نےامریکا سے کہا ڈرون حملے کرتے جائیں ہم شورمچاتےرہیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ بلاول بھٹونے کہاعمران خان نے کشمیرکا سفیربنناتھا۔ بتایا جائے ماضی میں کشمیرسےمتعلق بورڈکس نےہٹایاتھا؟
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیرکا سفیربن کر خطاب کیا۔ ہمارےدورمیں سیکیورٹی کونسل میں 2 بارکشمیرپربحث ہوئی۔ عمران خان نےجس طرح کشمیرکا مقدمہ لڑا قوم کوفخرہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بلاول نے الزام لگایا کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہتے نہ کوئی کیمپ آفس ہے۔ عمران خان نےاپنی رہائشگاہ کی جانب جانیوالی سڑک پرخود پیسہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیوکا نام لیتے ہوئے کون شرماتاتھا؟۔ یہ لوگ کلبھوشن کامعاملہ عالمی عدالت میں لےکرگئے۔ ریمنڈڈیوس کو ان کے دورحکومت میں چھوڑا گیا۔

مرادسعید نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کی جےآئی ٹی میں بلاول کے والد کا ذکرہے۔ جعلی اکاؤنٹس کی جے آئی ٹی پراین آراو نہیں ملے گا۔بلاول جتنامرضی شورمچالیں این آراونہیں ملے گا۔ سندھ میں گندم غائب کرنے پراین آراونہیں ملےگا۔ فرزندزرداری کرپشن سےمتعلق بات کررہےہیں۔ انہوں نےتوحج وعمرےمیں بھی کرپشن کی تھی۔ سندھ کی ترقی کاپیسہ جعلی اکاؤنٹس میں ڈالاگیا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہماری حکومت میں 98 فیصد بےقاعدگیوں میں کمی ہوئی۔ سندھ میں آج بھی لوگ بھوک سےمررہے ہیں۔ سندھ میں ڈاکٹرزکو بھی وینٹی لیٹرنہیں ملتا۔ کتے کے کاٹنے کے 98 ہزارواقعات ہوئے،ویکسین نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: 2018 کے انتخابات: آج کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، بلاول

انہوں نے کہا کہ 5،5 کیمپ آفس رکھنے والوں نے سڑک پرسونے والوں کا نہیں سوچا۔ اقتدارسنبھالا تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ عمران خان نےدیوالیہ ہونے والی معیشت کوسنبھالا۔ حکومت نےغریبوں کوصحت انصاف کارڈزدیے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر تمام کارکنوں اور رہنماوَں کو مبارک باد دیتا ہوں۔ 22سال کی جدوجہد کے بعد عوام نے مقبول ترین لیڈر کو وزیراعظم چنا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پرچی کو ثبوت بنا کر اپنی سیاست کا آغاز کیا۔ ہم سب نے مل کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔ جس کی سیاست کا آغاز پرچی سے ہوا وہ جمہوریت کیا جانے۔ صحیح معنوں میں اگر احتساب ہوا تو بلاول کو آکسفورڈ کی فیس بھی واپس کرنا ہوگی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ تاریخ میں سب کچھ درج ہے کہ کون کس کو ڈیڈی کہا کرتا تھا۔ راجیو گاندھی جب پاکستان آرہے تھے تو کس نے کشمیر کا بورڈ ہٹایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر کوئی بہتری کے لیے کچھ کررہا ہے تو اپوزیشن اس پر سیاست کررہی ہے۔ آئی سی جے میں پاکستان کے خلاف بات کس نے کی تھی؟

مراد سعید نے کہا کہ  آصف زرداری نے 316کروڑ41 لاکھ 18ہزار287دورں پر خرچ کیے۔ 2016-17 میں گھر کی سیکیورٹی کے لیے 2ہزار50 لوگ ان کی سیکیورٹی پر تھے۔ آصف زرداری نے بطور صدر دورہ نیویارک پر13لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کیے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بطور وزیراعظم دورہ نیویارک پر 11لاکھ 15ہزار ڈالر خرچ کیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کا سی پیک کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نےمعیشت کو آئی سی یو سے نکالا ہے۔ وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی 60فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈ دیے۔ ہم اپنے 2سال کی کارکردگی کا جواب دیں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ ان دوسالوں میں کوئی منی لانڈرنگ کا کیس سامنے نہیں آیا۔ جنہو ں نے پاکستان کے پیسے کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کیا وہ سامنے آگئے۔ میڈیا آپ سے سوال پوچھے گا، آپ کو سندھ میں کاکردگی کا جواب دینا پڑے گا۔


متعلقہ خبریں