نئے جہانوں کی کھوج میں خلائی مشن روانہ


فلوریڈا: نظامِ شمسی سے باہرنئے سیاروں کی کھوج کے لیے امریکی خلائی ادارے ناسا نے مصنوعی سیارہ خلا میں روانہ کردیا۔

خلائی ادارے نے ریاست فلوریڈا کے کیپ کنیورل ائیر فورس اسٹیشن سے ٹیس (Tess) نامی سیارہ خلا میں بھیجا۔

سیارے کو خلا میں بھیجنے کا مقصد نظام شمسی سے باہر کی دنیاؤں کی دریافت ہے۔

خلائی مشن ستاروں کے بڑے جھرمٹوں کے اندر ’جھانک‘ کر وہاں کے ستاروں کی چمک میں کمی کا سراغ لگانے کی کوشش کرے گا۔

سائنسدان جاننا چاہتے ہیں کہ جب دور کا کوئی سیارہ مدار میں اپنے ستارے کے سامنے آتا ہے تو کچھ دیر کے لیے اس کی چمک ماند پڑ جانے کے پیچھے کیا وجہ ہے۔

ٹیس ایسے سیاروں کی فہرست بھی ترتیب دے گا جن کی چمک ماند پڑتی ہے تاکہ بعد میں ان کا دیگر طریقوں سے بھی ٹیسٹ کیا جاسکے۔

زمین سے دور سیاروں کا مشاہدہ براہ راست ممکن نہیں ہے اس لیے سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ بھیجے گئے خلائی مشن کی مدد سےبہترتحقیق کرسکیں گے۔

دو عشروں کے مشن پر روانہ ہونے والا ’ٹیس‘ چار جدید اور حساس کیمروں سے لیس ہے اور پورے آسمان کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ٹیس کے ذریعے سائنسدان ستاروں کے آگے چکر لگانے والے سیاروں کا سایہ دیکھنے کی کوشش کریں گے۔

سیاروں کی ٹیس کے ذریعے کھوج کے عمل کو سائنسی زبان میں ’ٹرانزٹ‘ کہا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں