کے الیکٹرک کا معاہدہ منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے، سراج الحق

فوٹو: فائل


پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی 2 سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہے، کراچی مشکل دور سے گزر رہا ہے، صدر کا تعلق کراچی سے ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا معاہدہ منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب کے نام پر صرف سیاسی لوگوں کو نشانہ بنایا۔

عمران خان نے دوسری تقریر کی تیاری کے علاوہ کچھ نہیں کیا،سراج الحق

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہوزیراعظم عمران خان نے کشمیر پرتقریر کے بعد دوسری تقریرکی تیاری کے علاوہ کچھ  نہیں کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے نواسے کے سامنے نانا کو شہید کر دیا

انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریرکے بعد ان کی دوسری تقریرسننا چاہتے تھے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کشمیر کی طرح اپنی پہلی تقریر بھی بھول چکے ہیں۔

پاکستان: کشمیر میں بھارتی مظالم سے یورپی یونین کو آگاہ کردیا

سینیٹرسراج الحق نے واضح کیا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس وقت تک خطے میں امن کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی قابض افواج نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے۔ ایک ہفتے قبل ہی بھارتی درندہ صفت افواج نے ایک تین سالہ معصوم و کمسن بچے کے سامنے اس کے نانا کو گولیاں مار کر شہید کیا جس کی تصویردیکھ کرہرانسانی آنکھ اشکبار ہو گئی۔

بھارت کی دہشتگرد فوج کشمیریوں پر تجربات کر رہی ہے، مشعال ملک

پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسی دن بھارتی جبر و تشدد سے یورپی یونین کو آگاہ کیا اور اس پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرے۔


متعلقہ خبریں