کروڑوں بانٹنے والا میزبان چل بسا



امریکہ کے معروف ٹی وی میزبان ریگس فیلبن دل کے عارضے کے باعث اٹھاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ریگس فیلبن کا شمار امریکہ کے معروف  ٹی وی میزبانوں میں ہوتا تھا۔ وہ پچاس سال سے زائد عرصہ تک مختلف ٹی وی چینلز سے وابستہ رہے۔

وہ امریکہ کے مشہور ٹی وی شو’ ہو وانٹس ٹو بی آ ملینیئر‘ کے پہلے میزبان تھے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ کیمرے کے سامنے رہنے کا عالمی ریکارڈ بھی ریگس کے پاس تھا۔ 16 ہزار گھنٹے تک کیمرے کے سامنے رہنے پر ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہوا۔

انہوں نے 1950 کی دہائی کے وسط میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور2011 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے’لائیو ود ریگس اینڈ کیلی‘ نامی شو کی 25 سال تک میزبانی کی۔ اپنے60 سالہ کیریئر میں انہوں نے بے شمار کامیابیاں سمیٹیں اور انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

اپنے52 سالہ کیریئر میں انہوں نے امریکی ٹیلی وژن پر16 ہزار746 گھنٹے اور 50 منٹ میزبانی کی جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے اور ان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کیا گیا ہے۔ ریگس فیلبن نے15 ستمبر2011 کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےریگس فیلبن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ریگس ایک لاجواب شخص اور میرا دوست تھا۔ وہ مجھے صدر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لئے کہتے رہے۔


متعلقہ خبریں