مانچسٹر ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 197رنز بنا کر آؤٹ

مانچسٹر ٹیسٹ

فائل فوٹو


مانچسٹر: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری اور فیصلہ کن مقابلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 197 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کھیل کا آغاز 137 چھ کھلاڑی آؤٹ پر کیا اور مہمان کی آخری چار وکٹیں ٹیم کے ٹوٹل میں صرف 62 رنز کا ہی اضافہ کر سکیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے چھ، جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ ووکس اور آرچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم تین سو انہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اوپنر روری برنز57 ، اولی پوپ نے91 اور اسٹورٹ براڈ نے باسٹھ اور جوز بٹلر نے67 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ اولی پاپ اور جوز بٹلر نے 141 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کا اسکور369 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ 369 رنز بنا کر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری

ویسٹ انڈیز کے کیما روچ نے چار کھلاڑیوں کو پولین بھیجا ۔ دوسرے دن کھیل کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتیس رنز بنا لیے تھے۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بروکس 66،بلیک ووڈ 55 اور کپتان جیسن ہولڈر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ تین جبکہ اسٹوکس، بیس اور ووکس دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بلیک ووڈ کی شاندار 95 رنز کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔


متعلقہ خبریں