جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی40ویں برسی

جاسوسی ناول نگار ابن صفی کی40ویں برسی

فائل فوٹو


معروف جاسوسی ناول نگار، شاعر اور مزاح نگار ابن صفی کی 40ویں برسی آج اتوار 26 جولائی کو منائی جا رہی ہے۔

ابن صفی نے علی عمران، انسپکٹر آفریدی اور ایکس ٹو جیسے لازوال کردار تخلیق کیے۔  ابن صفی کا اصل نام اسرار احمد تھا اور انہوں نے ڈھائی سو کے قریب ناول لکھے۔

ابن صفی 26 جولائی 1928 کو بھارت میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال26جولائی1980 کو کراچی میں ہوا۔ انہوں نے1952 میں الہ آباد سے کراچی ہجرت کی اور وہ’ اسرار ناروی‘ کے نام سے شاعری کرتے تھے۔

جاسوسی ناول نگار نے دو سو کے قریب طنزیہ او رمزاحیہ مضامین لکھے اور کئی انگریزی ناولوں کے اردو میں ترجمے بھی کئے۔

ان کا پہلا جاسوسی ناول دلیرمجرم1952 میں شائع ہوا۔ اس ناول میں ابن صفی نے اپنے لافانی کردار انسپکٹر آفریدی اور حمید کو متعارف کروایا۔ مشہور جاسوس عمران کا کردار بھی کافی مقبول ہوا۔

ابن صفی کا1960 میں شائع ہونے والا ناول’ڈیڑھ متوالے‘ اس قدر مقبول ہوا کہ پندرہ دنوں کے اندر ہی اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا پڑا۔ ابن صفی کے ناول درجنوں زبانوں میں ترجمہ ہو کر مقبول ہو چکے ہیں۔

ابن صفی اردو جاسوسی ناول نگاری کا ایک زندہ و جاوید نام ہیں۔ انہوں نے جاسوس نگاری کے میدان میں ایک ایسی روایت قائم کی کہ ان کے بعد آنے والے ہر لکھاری نے ان کی تقلید کرنے کو اپنے لیے باعث افتخار سمجھا۔


متعلقہ خبریں