کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، چودھری شجاعت حسین

فائل فوٹو


گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جو کیس عدالت میں ہو اس پر تبصرہ نہیں کرتا،چودھری مونس الہٰی نے نیب الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ وضاحت کر سکوں، کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا، ایسے الزامات کا مقصد بہتان تراشی کرکےبدنام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ہم سب پارٹیوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں، اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں، انہیں سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ الزامات کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں، یہ پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں