پنجاب حکومت کا سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان

سولر پینلز کی قیمتوں

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی


لاہور: پنجاب حکومت نے سولر سسٹم کی تنصیب پر 50 فیصد سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ سولر سسٹم کی تنصیب سپرنکلر نظام آبپاشی کیلئے کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 3 ارب کی زائد لاگت سے20 ہزارایکڑ پر تنصیب کی جائے گی،منصوبے سے اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

‘2030 تک 30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہوگی’

یاد رہے کہ گزشتہ سال نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیر توانائی عمر ایوب خان نے عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2030 تک 30 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 60 فیصد بجلی ڈالرز خرچ کر کے پیدا کی جا رہی ہے مگر متبادل ذرائع سے حاصل ہونے والی بجلی کی قیمت انتہائی کم ہے۔

عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان میں توانائی کی شعبے میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان میں سعودی عرب کے تعاون سے 500 میگاواٹ کا سولر پلانٹ لگائیں گے اور آئندہ سال سسٹم میں 26 ہزار میگاواٹ بجلی ترسیل کریں گے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاہم صارف کی شکایت کا ازالہ کرنا تقسیم کار کمپنیوں کا کام ہے

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو تقسیم کار کمپنیاں خسارے میں جا رہی تھیں مگر صارف کو کوئی غرض نہیں کہ ملک میں کتنی بجلی ہے۔


متعلقہ خبریں