پنجاب: محکمہ خوراک کے بعد فلور ملوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

Flour rates

لاہور: پنجاب میں صوبائی محکمہ خوراک کے بعد فلورملوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ صوبے کی فلور ملوں سے 20 کروڑ روپے مالیت کی گندم بھی برآمد کی گئی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک پنجاب کے بعد فلورملوں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر 148 فلور ملوں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان فلورملوں کے مالکان کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے جو گندم سبسڈی کی کرپشن میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ 2018 میں گندم کی سبسڈی کی مد میں 26 کروڑ روپے کی کرپشن کی گئی تھی۔

لاہور میں فلور ملز کے بعد چکی مالکان نے بھی آٹا مہنگا کر دیا

ڈی جی محکمہ اینٹی گرپشن گوہر نفیس کے مطابق فلور ملوں سے 20 کروڑ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ خوراک کے ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے،

ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق ابتدائی طور پر محکمہ خوراک کے 15 ملازمین کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پنجاب: آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا

ہم نیوز کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق فلور ملوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں