موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے، ناصر حسین شاہ

دل سے چاہتا تھا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان ملے، فیصلے پر خوش نہیں، ناصر حسین

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحادی بھی اب ان کی پالیسیوں کی وجہ سے  نالاں ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے 2 سالوں میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شروع میں بڑے دعوے کیے گئےکہ قرضے نہیں لیں گے لیکن بےتحاشہ قرضے لیے گئے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم تو کہتے تھے کہ وہ اسمبلی میں ہر چیز کا جواب دیں گے لیکن اب تو ایوان میں آتے ہی نہیں ہیں۔

کراچی بارش سے جل تھل ہوگیا: گیارہ انسانی جانیں لقمہ اجل بن گئیں

کراچی میں بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پر پانی جمع ہے وہاں نکاسی آب کیلئے کام ہو رہا ہے، 90 فیصد سے زیادہ علاقوں میں صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نےمختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے اور شہر میں موجود انڈرپاسز کا بھی جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار نالوں کی صفائی کا کام شفاف انداز میں ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں