موسم کی خرابی:کراچی آنیوالی پروازیں نواب شاہ ایئرپورٹ پہ اتر گئیں

بیرون ملک سے وطن پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ سے لاپتہ

کراچی: موسم کی خرابی کے سبب اسلام آباد سے کراچی آنے والی دو پروازوں کو نواب شاہ ایئرپورٹ پہ اتار دیا گیا ہے۔

پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

ہم نیوز کے مطابق نجی ایئرلائن کی سرین ایئرکی پرواز بوئنگ 501 اسلام آباد سے 175 مسافروں کو لے کرکراچی آرہی تھی لیکن موسم کی خرابی کے سبب حکام نے اسے نواب شاہ ایئرپورٹ پر اتار دیا ہے۔

مون سون کا تیسرا سپل شروع، کراچی کو پانی وبجلی کی فراہمی معطل

ذمہ دار ذرائع کے مطابق دوسری نجی ایئرلائن ایئربلیوکی پرواز پی اے 201 اسلام آباد سےکراچی آ رہی تھی کہ حکام نے اسے بھی موسم کی خرابی کے سبب نواب شاہ ایئرپورٹ پر اتار دیا ہے۔

پی آئی اے پروازوں پر پابندی: پاکستان کا یورپی یونین میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری آتے ہی دونوں پروازیں اپنی منزل مقصود جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے لیے اڑان بھر جائیں گی۔


متعلقہ خبریں