سعودی عرب: شاہ سلمان کے لیے شاہ محمود قریشی کی نیک تمنائیں

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحتیابی اور درازی عمر کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر کا سعودی ولی عہد کو فون: صورتحال پر تبادلہ خیال

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہارسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران کیا۔

وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کامیاب سرجری کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کی دفاعی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملوں کی مذمت کی اور پاکستان کی حکومت و عوام کی جانب سے سعودی عرب کی حکومت و عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل،اسپتال منتقل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بات چیت میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

ہم نیوز کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کےدرمیان حج کی محدود ادائیگی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس اور کورونا وائرس سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بات چیت میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال اوراہم علاقائی و دوطرفہ امورپر باہمی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کو بتایا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کے سبب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔


متعلقہ خبریں