کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 69 لاکھ سے بڑھ گئی


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 64 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 69 لاکھ 22 ہزار 6 سو 40 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ چار لاکھ 85 ہزار 8 سو 25 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ 98 ہزار 475 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 24 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 88 ہزار 634 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے اور 34 ہزار 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 28 ہزار 990 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 673 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار دو سو 57 ہو گئی ہے جبکہ 4 لاکھ 59 ہزار 761 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا برازیل کے شہریوں پر کورونا ویکسین کا ٹرائل

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 612 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ دو ہزار 697 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 44 ہزار 876 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 240 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 436 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد تین لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے، شاہ محمود

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 45 ہزار 878 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 692 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں