محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت کمی آئی ہے تاہم محرم اور عید پر اگر احتیاط نہ کی تو اس میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں پردباوَ میں کمی آ گئی ہے لیکن ہمیں اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں ہم پرپریشر ڈالا گیا کہ مکمل لاک ڈاوَن کریں ، ہمارےاور یورپ کے حالات بہت مختلف ہیں، ہمارے ہاں غربت ہے لوگ کچی آبادیوں میں رہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نےچیزیں کی جو بعد میں دنیا کو سمجھ آئی ہم نےاسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا تاکہ لوگوں کا کاروبار چلتا رہے۔

وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں ثابت ہو گیا کہ اوپر والے طبقے کو لاک ڈاؤن سے کوئی فرق نہیں پڑا تاہم وہاں کا نچلا طبقہ بالکل تباہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاوَن سےمتعلق ہمارافیصلہ درست ثابت ہوا، ہم نے نچلےطبقےکیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا،  ہم نےشفافیت سے لوگوں تک پیسہ پہنچایا اور جہاں کیسز زیادہ سامنے آئے وہاں ہم نے ٹارگٹڈ اسمارٹ لاک ڈاوَن کیا۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کو یہ سمجھ آ گئی ہے کہ اگر کورونا کیسز نیچے جانے کے بعد احتیاط نہ کی گئی تو اس میں پھر اضافہ ہو سکتا ہے، اس کی مثال آسٹریلیا کا شہر میلبرن ہے جہاں دوبارہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عید اور محرم کے دوران بہت احتیاط کی ضرورت ہے اگر بے احتیاطی کی گئی تو بہت بڑا نقصان ہو گا۔

خیال رہے عید الفطر پر عوام نے لاک ڈاؤن پر پوری طرح عمل نہیں کیا تھا جس کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ہوا۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔


متعلقہ خبریں