چینی لیبارٹری کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں میں صداقت نہیں، دفتر خارجہ

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے چینی لیبارٹری کے پاکستان میں غیرقانونی خفیہ آپریشن سے متعلق خبروں کو جھوٹ، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ چینی لیبارٹری کے پاکستان میں آپریشن سے متعلق حقائق کو نہ صرف تروڑ مروڑ کر بیان کیا بلکہ نامعلوم ذرائع سے منسوب بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل اوسی پراشتعال انگیزی: سینئر بھارتی سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی بائیوسیفٹی لیول تھری لیبارٹری کوئی راز نہیں ہے، یہ لیبارٹری تشخیص و تحفظ کے نظام کی بہتری کے لیے ہے۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ پاکستان اعتماد سازی کےاقدامات سے آگاہی رپورٹ جمع کراتا ہے، پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی زہر ویپن کنونشن کے فریق ممالک سے معلومات کا تبادلہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے تناظر میں لیبارٹری کے آپریشنز سے متعلق دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیماریوں کی نگرانی و کنٹرول کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی: بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

انہوں نے کہا کہ پاکستان حیاتیاتی و جراثیمی ویپن کنونشن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر بھرپور عمل کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں