تحریک انصاف نے کراچی کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال کا ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہونے کا مشورہ 

فائل فوٹو


کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کراچی کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگ پریشان ہیں کہ کس سے فریاد کریں کیونکہ میئر کراچی کہتے ہیں میرا مسئلہ نہیں ہے جبکہ کراچی کے مسائل پر وفاقی حکومت بیان دیتی ہے لیکن عمل نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام اس وقت اتنی مایوس ہے جتنی وہ کسی دوسرے دور حکومت میں نہیں ہوئی۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہمارے مسائل کون حل کرے گا۔ کیا ہم اقوام متحدہ میں جائیں یا پاکستان کا کوئی ادارہ ہماری بات سنے گا ؟

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی والوں پر رحم کیا جائے۔ بجلی ہے نہ پانی، ذرا سی بارش پر پورا شہر تباہ ہو گیا اور کراچی کے ساتھ پاکستان بھی تباہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات پاس نہ ہونے سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ کچرہ اٹھا سکیں۔ میئر کراچی خود کہتے ہیں کہ 15 ارب پورے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی اقدامات کے باعث کورونا کا پھیلاؤ کم ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب

سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ سندھ کی تقسیم نا منظور ہے اور ایم کیو ایم اپنی نا اہلی چھپانے کے لیے کہتی ہے سندھ کو دو حصوں میں تقسیم کرو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 6 اضلاع بنائے گئے اور بھی بنانے کی تیاری ہو رہی ہے اور اضلاع بنانا ہی کراچی کی تقسیم ہے۔ کراچی کی تقسیم بھی ہم نہیں کرنے دیں گے جبکہ ایم کیو ایم نے تو کراچی کے گردے ہی تباہ کر دیے اور تحریک انصاف نے کراچی کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا۔


متعلقہ خبریں