اسٹیورٹ براڈ ویسٹ انڈیز پر بھاری پڑ گئے


انگلینڈ کے فاسٹ باؤلراسٹیورٹ براڈ کی تیسرے ٹیسٹ میں تباہ کن باؤلنگ کے باعث مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں اسٹیوبراڈ اب تک آٹھ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے پہلی اننگزمیں چھ اوردوسری اننگزمیں دو وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کے آخری میچ شدید مشکلات سے دو چار ہو گئی ہے۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے369 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 197رنز بنا کر آؤٹ

پہلی اننگز میں اوپنر روری برنز57 ، اولی پوپ نے91 اور اسٹورٹ براڈ نے باسٹھ اور جوز بٹلر نے67 رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ اولی پاپ اور جوز بٹلر نے 141 رنز کی شراکت داری قائم کی جس نے ٹیم کا اسکور369 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تیسرے اور سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں جب ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز شروع کی تو اس کے بلے بازاسٹیوبراڈ کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کے6 کھلاڑی137 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکے تھے اور آخری چار کھلاڑی بھی صرف62 رنز کا اضافہ کر سکے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے چھ، جیمز اینڈرسن نے دو جبکہ ووکس اور آرچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ کی جانب سے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 198 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

 


متعلقہ خبریں