’جو طالبعلم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ پنجاب یونیورسٹی کو درخواست دے سکتا ہے‘

Punjab-University

لاہور: وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی نیاز احمد کا کہنا ہے کہ جو طالب علم آن لائن امتحان نہیں دینا چاہتا وہ یونیورسٹی کو درخواست دے سکتا ہے۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ 24 مارچ سے بچوں کی آن لائن کلاسز شروع کیں، بی اے بی، ایس پارٹ 2 کے امتحان 5 اگست سے شروع ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان میں جنسی ہراسگی کا اسکینڈل، دواہلکار برطرف

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کسی طالب علم سے دوسرے امتحان کی فیس وصول نہیں لی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات روَف نوار کا کہنا تھا کہ امتحانات کے بعد بچے یونیورسٹی میں داخلہ لے سکتے ہیں، 90 منٹ کا پرچہ ہوگا اور سو سوالات ہوں گے۔

انہوں نے امتحان کا طریقہ کار اس قدر تیز ہے کہ نقل کرنا آسان نہیں ہوگا، 62 ہزار بچوں کو ای میل اور لوگ ان جاری کر دیا گیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ 31 جولائی تک موگ امتحانات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ پشاور میں مالی بحران: تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگیاں ناممکن ہوگئیں

چند روز قبل وزیر تعلیم مراد راس نے کہا تھا کہ ہم نیوز کے پروگرام ’صبح سے آگے‘ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ فی الحال ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن ان کو ایک دم نہیں کھولا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق ایس او پیز وفاق کو بھیج دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ اسکولوں کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ہراسکول سینی ٹائز ہوگا اور اس کی صفائی کا خیال رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماسک تمام بچے اپنے گھروں سے پہن کرجائیں گے اور اسکولوں میں صرف ہینڈ واشنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے ایک دم نہیں کھلوائیں گے، مرادراس

ان کا کہنا تھا اگست میں بھی تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس بلایا جائے گا اور کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں