فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی



کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت پنتیس سو روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چوبیس ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تین ہزار روپے اضافے کےبعد ایک لاکھ چھپن ہزار روپے ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  فی تولہ سونا 1550 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 850 روپے کا ہو گیا تھا جبکہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1329 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت ایک لاکھ 1894 روپے ہو گئی تھی۔

جمعرات کو صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17ہزار300روپے کا ہوگیا تھا۔

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار800روپے اضافہ ہوگیا۔ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 565روپے ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور وہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں تازہ ترین اضافے کے بعد 1920.9 ڈالرز فی اونس  ہیں جو کہ ستمبر 2011 کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔


متعلقہ خبریں