پنجاب پولیس کی یونیفارم کا کپڑا تبدیل کرنے کا فیصلہ


لاہور: محکمہ پولیس پنجاب نے پولیس کی یونیفارم کا کپڑا تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونیفارم ٹول سے رپس ٹاپ فیبرک پرمنتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ محکمے نے پری کوالیفائی میں حصہ لینے والی کمپنیوں سے سیمپل منگوانے شروع کردیے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق موجودہ کپڑے میں ٹراوَزرکا وزن زیادہ اور شرٹ کاکم ہے۔ ٹول فیبرک پسینہ بھی جذب نہیں کرتا اورسردی میں سخت ہوجاتاہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیا فیبرکس سردی اور گرمی دونوں موسموں میں مفید ہوگا۔ آئی جی پنجاب کو نئے فیبرکس اور تمام تجزیے سے آگاہ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

ذرائع کے مطابق حتمی فیصلے کے بعد رواں مالی سال نئے فیبرک کا کنٹریکٹ دیاجائے گا۔ پنجاب پولیس کی یونیفارم کا رنگ او لیوگرین ہی رہے گا، صرف کپڑا تبدیل ہوگا۔ رولزاینڈ ریگولیشن پورے ہونے کے بعد حتمی طور پر کپڑا تبدیل ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سی پی او آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے یونیفارم کی تبدیلی کی منظوری دی تھی۔

عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعال وقت کا تقاضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹریننگ سینٹرز پر کام کا آغاز آئندہ مالی سال سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں