فیٹف اور نیشنل ایکشن پلان پر حکومت کا ساتھ دیں گے،بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور نیشنل ایکشن پلان پرحکومت کی ضرورت پوری کریں گے۔

اسپیکر اسد قیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اورحکومت کو اتفاق رائے سے قانون سازی کرنی ہوگی۔ درخواست ہےکہ قانون سازی سےمتعلق کمیٹی میں ان بلزکوبھیج دیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان میں آواران اوربیلہ سڑک کو ہم نے پی ایس ڈی پی میں شامل کیاتھا۔ گوادرسے خضدارشاہراہ بھی ہماری حکومت کاتحفہ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ متعلقہ وزیرغلط بیانی کررہے ہیں۔ اسی وزیر نے مجھ پر ملتان سکھر موٹروے میں 50 ارب کرپشن کا الزام لگایا۔ کہا گیا کہ اس پر جےآئی ٹی بنائی جائےگی ،آج بھی جے آئی ٹی کا منتظرہوں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمواصلات مراد سعید نے کہا کہ چترال  اور چکدرہ روڈ سابقہ دورمیں سی پیک کاحصہ نہیں تھا۔ چکدرہ سے چترال روڈ پرہمارے دورمیں کام شروع ہورہاہے۔

مراد سعید نے کہا کہ کہاجارہاہے کہ اس منصوبے کا فنڈ سوات موٹروے منصوبے میں ڈال دیا گیا۔ مارچ 2021 سے چکدرہ چترال سٹرک کو دورویہ کرنے کاآغاز کررہےہیں۔ ہمیشہ محروم رہنےوالےعلاقوں پرتوجہ دےرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ساراریکارڈلایاہوں جوبھی سوال ہےجواب دوں گا۔ کوہاٹ ،ڈی آئی خان روڈفزیبلٹی روڈپربھی اب کام ہورہا ہے۔ مغربی روٹ اوربلوچستان کی پسماندہ اضلاع کیلئےبھی ہمارےدورمیں کام ہورہاہے۔

مراد سعید نے کہا کہ میرےدستخط سےاس منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنےکی تجویزدی گئی۔ کوئی بھی چیزپاکستان میں بنے کہتے ہیں نوازشریف نے بنائی۔ کہتےہیں پاکستان بننےکاخواب بھی نوازشریف نےدیکھاتھا۔ پانچ سوال کیےتھےجن کےجواب کا انتظارہے۔

مراد سعید نے کہا پوچھا جاوید صادق کا کیا کردارتھا؟ جاوید صادق کانام لینے پراحسن اقبال نشست پرکھڑے ہوگئے۔

اس پر وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ حوصلہ۔ حوصلہ، سچ کی بہت طاقت ہے، دیکھ لیں نشست سے اٹھادیا۔ کیا وزیرمواصلات نوازشریف تھے دستخط انہوں نے کیوں کیے؟۔ 242 ارب سے 292 ارب تک اس منصوبےکوکیوں لےکرگئے؟۔ میں عدالت میں گیایہ پیش نہیں ہوئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ چیئرمین نادرا سے آج سابق فاٹا سے متعلق بات ہوئی۔ چیئرمین نادرا نے بتایا کہ سابق فاٹا میں سینٹر قائم کررہےہیں۔ ایک سینٹرمیں شناختی کارڈ،ڈومیسائل اور پٹوارخانےکی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: گزشتہ مالی سال میں 16 ارب یونٹ بجلی ضائع ہوئی،قومی اسمبلی میں تفصیلات پیش

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیردفاعی پیداوار  زبیدہ جلال نے کہا کہ دفاعی پیداواری صلاحیت بڑھانےکیلئےبہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔  پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کی صلاحیت بہتربنانے کیلئےآسامیاں تخلیق کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی پروڈکشن اورڈی جی کمرشل کی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ پی اوایف میں مشنری بہتربنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پی اوایف آرڈیننس میں نظرثانی کی گئی ہے۔

زبیدہ جلال نے کہا کہ پی اوایف کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہیوی انڈسٹریزٹیکسلا کے ماتحت ایک تجارتی کمپنی بنائی گئی۔ لڑاکاطیاروں کی انسپکشن ملک کےاندرکرکے زرمبادلہ بچایاگیا۔

اجلاس کے دوران  فیصل مسجد تا روات اسلام آبادہائی وے  سے متعلق لاگت  کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔

وزارت داخلہ نے جواب میں کہا کہ زیروپوائنٹ سے کورنگ پل تک 13 کلومیٹرسڑک سگنل فری بنادیا گیا ہے۔ ایچ 8، آئی8، سوہان، کھنہ اورکورال انٹرچینج کی تعمیر پر 5ہزار150 ملین خرچ ہوچکے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورنگ پل اورپی ڈبلیوڈی انڈرپاس پرعملی کام اگست میں شروع ہوجائے گا۔ کورنگ پل اورپی ڈبلیوڈی انڈرپاس پر 1622 ملین لاگت آئےگی۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کورنگ پل سے روات تک 13 کلومیٹرسڑک نجی سرکاری شراکت داری کےتحت تعمیرکرنےکی تجویزہے۔


متعلقہ خبریں