آٹے کی مناسب قیمت پر فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ آٹے کی مناسب قیمت پر دستیابی کو ہر قیمت پہ یقینی بنایا جائے۔

ذخیرہ اندوزوں کو پکڑیں یا سبسڈی دیں- آٹا سستا دیں، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت گندم اور چینی کی صورتحال پر منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس میں دی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، معاون خصوصی جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ اور متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی جب کہ صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی شرکت یقینی بنائی۔

گندم: برآمد پر پابندی، درآمد کی اجازت

اعلیٰ سطحی اجلاس میں گندم اورچینی کی دستیابی کی صورتحال اوران کی قیمتوں سےمتعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

شرکائے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت روزانہ 15 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد گندم فلورملزکو فراہم کررہی ہے۔

گندم: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری طور پر گندم کی فراہمی سے قیمتوں پر بھی مثبت اثرات رونما ہوئے ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی رپورٹ بھی وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی۔

پنجاب میں آٹے، چینی اور گندم کا بحران مزید سنگین

وزیراعظم کی زیرصدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میں 15لاکھ میٹرک ٹن گندم کی درآمد سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نجی شعبے کے ساتھ سرکاری طور پر بھی گندم کی درآمد کے عمل کو تیز کیا جائے۔

پنجاب: محکمہ خوراک کے بعد فلور ملوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی کی وافر مقدار میں دستیابی اوراس کی مناسب قیمت پر فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں