کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلیے فوج بھیجیں: پی ٹی آئی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والے تیز بارش کا فوری طور پر نوٹس لیں۔

کے الیکٹرک:پی ٹی آئی نے وزیراعظم سے وزیر بھیجنے کا مطالبہ کردیا

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان خان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کو ہدایات دیں۔

پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے پاک فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

بارش کے بعد کراچی ڈوب گیا، کرنٹ  لگنے سے مزید دو افراد جاں بحق

خرم شیر زمان نے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ کراچی بارش میں ڈوب چکا ہے لیکن سید ناصر حسین شاہ سب اچھا ہے، کا رٹا لگا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا کہ موجودہ صورتحال میں سب اچھا ہے، کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں۔

کراچی: وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا رات گئے شہر کا دورہ

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے بھی گزشتہ دنوں وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے متعلقہ وفاقی وزیر کو کراچی بھیجیں اور جب تک مسئلہ حل نہ ہو اس وقت تک انہیں پابند کریں کہ وہ واپس اسلام آباد نہ جائیں۔


متعلقہ خبریں